Friday, 29 March 2024, 10:15:58 am
پشاور:سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں ایک دہشتگردہلاک
October 07, 2022

پشاور کے علاقے متنی میںسکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں اورسکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں یہ دہشت گرد مارا گیا۔جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

دہشت گردسکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھا۔