Wednesday, 07 December 2022, 09:01:03 am
معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے:ڈار
October 07, 2022

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔آج (جمعہ) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی مصنوعی طریقے سے روپے کی قیمت پر کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ روپے کی قیمت بہتر ہو رہی ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ حکومت نے پاکستان کے روپے کی قیمت کو مصنوعی طریقے سے کم کیا۔انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ معیشت پر سیاست نہ کریں انہوں نے کہا کہ میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے اس حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنا چاہئے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ روپے کی قدر میں بہتری آنے سے چند دن میں ہمارے غیر ملکی قرضوں میں دو ہزار چھ سو ارب روپے کی کمی آئی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اُن پر ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے کا الزام بے بنیاد ہے اور اس کا مقصد ان سے سیاسی انتقام لینا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.