Friday, 29 March 2024, 04:20:29 am
حالیہ آڈیو لیکس کی تحقیقات شفاف انداز میں کی جائیں گی:وزیراعظم
October 07, 2022

File Photo

وزیراعظم شہبازشریف نے یقین دلایا ہے کہ حالیہ آڈیو لیکس کی تحقیقات شفاف انداز میں کی جائیں گی اور انہیں عوام کے سامنے لایا جائے گا۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے قانون کے مطابق تحقیقات کر رہے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ سائفر کے حوالے سے حالیہ آڈیولیکس سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا حقیقی چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ چیئرمین تحریک انصاف ہی تھے جنہوں نے قومی مفادات سے کھیلا اور بیرونی دنیا کے ساتھ ملکی تعلقات کو ٹھیس پہنچائی جسے موجودہ حکومت دوبارہ بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی حکومت اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے شہبازشریف نے آئینی جدوجہد کیخلاف لگائے گئے بے بنیاد الزامات پر افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کا آڈیولیکس میں کوئی کردار نہیں ہے۔