Wednesday, 24 April 2024, 07:42:39 pm
بھارت:گجرات میں مسلمانوں کو سرعام کوڑے مارنے پر غم و غصہ
October 07, 2022

بھارت میں مسلمان نوجوان کو پولیس کی طرف سے سرعام تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف گجرات میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور دوسری نمایاں شخصیات نے مسلمان نوجوانوں کو گجرات پولیس کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اُتر پردیش کے اضلاع میں تشدد کے واقعات کو قانون اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔