Friday, 29 March 2024, 06:46:42 pm
امریکہ کی پاکستان کوبچوں کیلئے 80لاکھ فائزرویکسین خوراکوں کی فراہمی
October 07, 2022

امریکہ کی حکومت نے پاکستان کو، کورونا وائرس سے بچائو کیلئے بچوں کی فائزر ویکسین کی 80 لاکھ خوراکوں پر مشتمل اضافی کھیپ فراہم کی ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے مطابق اِس کھیپ کی فراہمی کے بعد امریکہ کی طرف سے پاکستان کے عوام کے لئے فراہم کی جانے والی کورونا وائرس کی محفوظ اور موثر ویکسین کی خوراکوں کا مجموعی عطیہ 7 کروڑ 80 لاکھ ہو گیا ہے جن میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ بچوں کی خوراکیں شامل ہیں۔امریکہ پاکستانی عوام کے تحفظ کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔امریکی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کے دوران پاکستان کے عوام کیلئے 8 کروڑ ڈالر سے زائد برائے راست اور سامان کی مد میں مدد فراہم کی ۔