Friday, 19 April 2024, 04:35:21 pm
امریکہ نے میانمار کے تاجروں پر روسی ہتھیاروں کے مبینہ سودوں پر پابندیاں لگا دیں
October 07, 2022

File Photo

امریکہ نے میانمار کے تاجروں کے ایک گروپ اور اُن کی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے جن پر الزام ہے کہ وہ ملک میں گزشتہ سال سے جاری خانہ جنگی کے دوران فوج کو روسی ساختہ ہتھیار فراہم کرتے تھے۔

امریکی سیکرٹری سٹیٹ انتھونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی پابندیوں کا مقصد میانمار کی فوج کو روس اور بیلاروس سے تعلقات سے روکنا ہے۔