Thursday, 28 March 2024, 06:53:46 pm
سرینگر:قابض بھارتی حکام کا8ویں محرم کے جلوس کی اجازت نہ دینے کافیصلہ
August 07, 2022

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے آج سرینگر سٹی سنٹر کے راستے سے آٹھویں محرم الحرام کے جلوس کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ انتظامی حکام کی طرف سے سرینگر میں گروبازار سے دل گیٹ تک محرم الحرام کے جلوس کی اجازت نہیں دی گئی۔آٹھویں اور دسویں محرم الحرام کے دو بڑے جلوسوں پر 1989 میں اس وقت کی انتظامیہ نے پابندی عائد کی تھی جو بدستور نافذ ہے۔