معروف لوک گلوکارہ مائی بھاگی کی اڑتیسویں برسی اتوار کے روز منائی گئی۔
مائی بھاگی 1920میں صحرائے تھر کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے بچپن میں ہی تھری گیت گانا شروع کردئیے تھے۔
ساٹھ کی دہائی کے اوائل تک مائی بھاگی باقاعدگی سے ریڈیو پاکستان پر تھری اور سندھی زبانوں میں نغمہ سرائی کرتی رہیں۔
مائی بھاگی سات جولائی 1986کو چھیاسٹھ سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔