Friday, 29 March 2024, 02:30:18 pm
امین الحق کاپاکستان اورترکمانستان کےساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پرزور
July 07, 2022

انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کے وزیرسیدامین الحق نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے فروغ کے لئے ترکمانستان کے ساتھ ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ضرورت پر زوردیاہے۔پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر Atadjan Movlamov کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہاکہ افغانستان کے راستے آپٹیکل فائبرکیبل کے ذریعے سہ جہتی تعاون بڑھایا جا سکتا ہے۔امین الحق نے کہاکہ پاکستانی فری لانسرکے لئے ترکمانستان کی منڈی تک رسائی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لئے فائدہ مند ہوگی۔ترکمانستان کے سفیرنے کہاکہ پاکستان اورترکمانستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون سے تعلقات کو فروغ ملے گا۔