Thursday, 25 April 2024, 03:48:51 pm
یوکرین سے 95فیصد پاکستانیوں کو نکال لیا گیا ہے،ڈاکٹر ظفر
March 07, 2022

رومانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ 95 فیصد سے زائد پاکستانیوں کو یوکرین سے نکال لیا گیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو پولینڈ، رومانیہ اور ہنگری کے راستے نکالا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 130 سے زائد طلباء پہلے ہی اپنی منزل پر پہنچ چکے ہیں اور پروازیں ملنے کی صورت میں مزید 60 طلبا اپنی منزل کی جانب روانہ ہوجائینگے۔ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ انہوں نے سرحدوں کے قریب کیمپ افسز قائم کئے ہیں اور پاکستانی شہری اب ہوٹلوں میں قیام پذیر ہیں جہاں پاکستان کی حکومت کی جانب سے تمام اخراجات کئے جارہے ہیں۔