Wednesday, 24 April 2024, 10:51:36 am
شہباز شریف کی نجمہ حمید کی رہائش گاہ پر آمد، سوگوار خاندان سے تعزیت
December 06, 2022

وزیراعظم شہباز شریف آج (منگل) اسلام آباد میں پی ایم ایل این کے شعبہ خواتین کی سابق صدر اور سینئر پارلیمانی رکن نجمہ حمید کے گھر گئے اور مرحومہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

وزیراعظم نے ملک، جمہوریت اور پارٹی کے لئے نجمہ حمید کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مرحومہ کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیا۔ وزیراعظم نے ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔