Friday, 03 February 2023, 05:03:50 am
رانا ثنا اللہ کا پی ٹی آئی پر قومی معاملات پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے پر زور
December 06, 2022

File Photo

وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے تحریک انصاف کے رہنماوں پرزوردیاہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات کے انعقاد پربات چیت کے لئے پارلیمنٹ میں آئیں۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی معاملات حل کرنے کا مہذب طریقہ بلیک میلنگ اوردھمکی آمیزہتھکنڈے نہیں ہیں۔اتحادی حکومت کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ ملک کواقتصادی بحران سے نکالنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت تمام سیاسی رہنماوں کوقومی معاملات پرتبادلہ خیال کے لئے پارلیمنٹ کے فورم کواستعمال کرناچاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.