Thursday, 25 April 2024, 02:04:20 pm
متحدہ عرب امارات، یوکرین دو طرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت شروع کریں گے
December 06, 2022

متحدہ عرب امارات اوریوکرین نے دوطرفہ تجارتی معاہدے کے لئے مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیاہے ،توقع ہے کہ یہ مذاکرات اگلے سال کے وسط تک مکمل ہوجائیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے غیرملکی تجارت کے وزیر Thani Al-Zeyoudiاوریوکرین کے وزیر اقتصادیاتYulia-Svyrydenko نے جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کیلئے مشترکہ اعلامیہ پردستخط کئے۔وزارت کے بیان میں کہاگیا ہے کہ یوکرین کے ساتھ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کے نتیجے میں یوکرین کی زرعی اورصنعتی مصنوعات کے لئے مشرق وسطی افریقہ اورایشیا میں نئی منڈیوں کے دروازے کھل جائیں گے۔