Friday, 19 April 2024, 11:19:33 am
میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کایوم شہادت آج منایا جارہا ہے
December 06, 2022

میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا 51 واں یوم شہادت آج (منگل) منایا جارہا ہے۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ملک امیر محمد خان نے آج لاہور میں میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھول چڑھائے ۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے اس موقع پر سلامی دی۔ زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد، سول اور فوجی افسران اور شہید کے عزیز و اقارب نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں شرکت کی۔