Friday, 29 March 2024, 05:31:00 pm
علاقائی ممالک کو مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کرکام کرناچاہیے:احسن
December 06, 2022

منصوبہ بندی وترقی کے وزیراحسن اقبال نے علاقائی ممالک پرزوردیاہے کہ وہ تخفیف غربت، خواندگی ،پائیدارسماجی ترقی اور موسمیاتی تباہی کے اثرات کم کرنے کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے مل کر کوششیں کریں۔

وہ اسلام آباد میں 25ویں پائیدارترقی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے جو چھٹے جنوبی ایشیا اورجنوب مغربی ایشیااعلیٰ سطح سیاسی فورم اورپائیدارترقی کے اہداف پر پالیسی ڈائیلاگ کے ساتھ ساتھ مشترکہ طورپرمنعقدکیاگیا۔منصوبہ بندی وترقی کے وزیرنے عالمی مالیاتی اداروں پرزوردیاکہ وہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لئے ترقی پذیرممالک کو تیس سال تک بلاسودقرضوں کی فراہمی کے لئے خصوصی فنڈ قائم کریں۔