Monday, 09 December 2024, 09:36:54 pm
 
اقوام متحدہ کے رابطہ کار کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل
November 06, 2024

مقبوضہ فلسطینی علاقے کیلئے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے رابطہ کار مہند ہادی نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے غزہ سٹی میں اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینی مہاجرین کے لئے چلائے جانے والے المیمونیہ سکول میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال اب انسانوں کے رہنے کے قابل نہیں رہی اور یہاں اسرائیلی حملوں سے ہونے والی تباہی ناقابل بیان ہے۔