Thursday, 12 September 2024, 06:28:18 pm
 
وزیراعظم، وزیراعلی سندھ کاصوبے میں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال
November 06, 2023

سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر نے آج اسلام آباد میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی اور صوبے کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 ملاقات میں سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

 سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو صوبے میں عوامی بہبود کےلئے نگران حکومت کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات میں سمگلنگ اور بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم نے صوبے کے انتظامی امور میں مثبت پیشرفت پر وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرقیادت صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔