Thursday, 07 November 2024, 05:14:39 am
 
صوبائی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہی ہے، مریم نواز
October 06, 2024

 پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے آج(اتوار کو) لاہور میں ارجنٹائن کے سفیر Sebastian Sayusسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان دو طرفہ تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

مریم نواز نے ارجنٹائن کے ساتھ افزائش حیوانات کھیلوں کے سامان اور آلات جراحی کے شعبوں میں تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن کے تاجر پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ارجنٹائن کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ زراعت دوا سازی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔