Friday, 19 April 2024, 04:15:04 am
معاشی استحکام کے بغیرپائیدارترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے:احسن اقبال
October 06, 2022

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے ملک کی پائیدار ترقی کیلئے برآمدات بڑھانے کے حکومتی عزم کااعادہ کیا ہے۔ آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زونز برآمدات میں اضافے کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی استحکام کے بغیر پائیدار ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کو اس کی معیشت میں بہتری لانے کا منفرد مواقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد ملک سی پیک میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں۔