Friday, 19 April 2024, 03:28:18 pm
جامشورو:ٹریفک حادثہ میں10افرادجاں بحق
October 06, 2022

آج (جمعرات) ضلع جامشورو میں Saan کے قریب ٹریفک کے ایک حادثے میں دس افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی جامشوروجاوید بلوچ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب انڈس ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹرک کوچ سے ٹکرا گیا۔کوچ کراچی سے پنجاب جارہی تھی۔زخمیوں کو لیاقت ہسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا ہے۔