Friday, 19 April 2024, 08:08:01 pm
فاروق عبداللہ نے کشمیری عوام سے اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کردی
October 06, 2022

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے وادی کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔ وہ جموں ریجن کے ضلع Kishtwar کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ نریندر مودی کی بھارتی حکومت کی طرف سے چھینے گئے اپنے حقوق کی بحالی کیلئے متحد ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر مخالف قوتیں لسانی، علاقائی اور نسلی کشیدگی کو ہوا دے کر ان کے درمیا ن اختلافات پیدا کرکے وادی کے لوگوں کو تقسیم کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔