Friday, 26 April 2024, 01:37:36 am
وزیراعظم کی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت
August 06, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں پانچ سالہ بچی سمیت دس افراد شہید ہو گئے ہیں۔

آج (ہفتہ)ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے اس واقعے کو اسرائیل کی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی قرار دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ اگر سزا کے خوف سے بالاتر ہو کر ظلم کرنے والے کا کوئی وجود ہے تو وہ اسرائیل ہے جو نتائج کی پرواہ کئے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔