Wednesday, 10 August 2022, 03:23:42 am
وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے ریلیف فنڈ قائم کر دیا
August 06, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ریلیف فنڈ قائم کر دیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے عوام بالخصوص مخیر حضرات سے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی دل کھول کر مدد کرنے کی پر زور اپیل کی۔غیر معمولی بارشوں کی وجہ سے سیلاب سے ہونے والی تباہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غیر معمولی تباہی ہوئی ہے جب کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی بے پناہ نقصانات ہوئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ مشکل معاشی صورتحال کے باوجود حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے فوری طور پر پانچ ارب روپے جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ بھائیوں، بہنوں اور بچوں کی 'انصارِ مدینہ' کے جذبے سے مدد کرنے کی ضرورت ہے۔سیلاب زدگان کے لیے نقد امداد وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ 2022 اکاؤنٹ نمبر 'G12164' میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔وفاقی حکومت پہلے ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر چکی ہے جبکہ صوبائی حکومتوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیں تاکہ امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جا سکے۔