Thursday, 28 March 2024, 05:55:09 pm
برمنگھم میں جاری دولت مشترکہ کھیلوں میں آسٹریلیا تمغوں کی دوڑمیں سرفہرست
August 06, 2022

برمنگھم میں جاری دولت مشترکہ کھیلوں میں آسٹریلیا تمغوں کی دوڑمیں سرفہرست ہے۔

آسٹریلیا پچاس طلائی تمغوں سمیت ایک سو چالیس مجموعی میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ سینتالیس اور کینیڈا انیس طلائی تمغوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ادھر پاکستان نے مختلف مقابلوں میں اب تک پانچ میڈل جیتے ہیں جن میں ایک طلائی تمغہ شامل ہے۔پاکستانی ریسلرز زمان انور، انعام بٹ اور عنایت اللہ نے گزشتہ روز ہونے والے مقابلوں میں میڈل جیتے۔