Saturday, 20 April 2024, 02:19:13 am
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے، پاکستان
August 06, 2022

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے اور غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں پانچ اگست 2019ء کے غیرقانونی بھارتی اقدام کو منسوخ کرنے کیلئے دباؤ ڈالے۔

سیکرٹری خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم، سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور یورپی یونین کے سفارتکاروں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کا محاسبہ کرے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔بریفنگ کے دوران انہوں نے سفارتکاروں کو پانچ اگست 2019ء کے بعد بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔