پاکستان کے معروف ٹرک آرٹ کی کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوہ میں نمائش کی گئی جہاں پاکستانی فنکاروں کی ایک ٹیم نے بینک اسٹریٹ کی ایک دیوار پر عوام کے سامنے ٹرک آرٹ کی پینٹنگز کیںبیرون ملک مقیم پاکستانی برادری کے ارکان، کینیڈین حکومت کے حکام، سرکاری نمائندوں اور زندگی کے تمام شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پاکستانی ٹرک آرٹ کی نمائش دیکھی۔پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ، اوٹاوہ کے میئر، سٹی کونسلر اور دوسرے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔نمائش کا اہتمام پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا تھا۔اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ پاکستان کے گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں اور اس ثقافتی نمائش سے ہماری دوستی کا مظہر ہے۔