Friday, 29 March 2024, 08:33:42 pm
لاہور میں ’’ فیوچر فیسٹ2023‘‘ کے عنوان سے ٹیک کانفرنس اور نمائش جاری
January 06, 2023

پاکستان کی سب سے بڑی تین روزہ ٹیک کانفرنس اور نمائش FUTURE FEST 2023 ایکسپو سنٹر لاہور میں جاری ہے۔اس موقع پر مقررین نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت اجاگر کی۔انہوںنے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی محفوظ اور بہتر مستقبل کی مضبوط بنیاد کیلئے ایک راہداری ہے۔دنیا بھرسے تین سو سے زائد مقررین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے رجحانات کے بارے میں اپنے خیالات اورتجربات پیش کریںگے ۔ریڈیوپاکستان نے بھی تاریخ میں پہلی بار نمائش میں اپنا سٹال لگایاہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اپنی حالیہ پیشرفت ، تربیتی کورسز، اہم اقدامات، اور شرکاء کے لئے مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔FUTURE FEST 2023 کے شرکاء مسلسل ریڈیوپاکستان کے سٹال کا رخ کررہے ہیں اور ریڈیوپاکستان میں ٹیکنالوجی کی ترقی میں گہری دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔