Thursday, 25 April 2024, 12:34:25 pm
پاکستان دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کیلئے پرعزم ہے: دفتر خارجہ
December 05, 2022

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے افغانستان کے ترجمان ذبیح اﷲ مجاہد کے بیان کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہاکہ ہم کابل میں پاکستانی مشن کے سربراہ پردہشت گردی کے حملے کی جاری تحقیقات میں پیشرفت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم متعلقہ افغان حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور پراعتماد ہیں کہ حملے کی تحقیقات مکمل کی جائیںگی اور مجرموں اوران کے معاونین کوسزا دی جائے گی۔