Wednesday, 24 April 2024, 03:24:36 pm
وزیراعظم کی پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو میچ جیتنے پر مبارکباد
December 05, 2022

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم عظیم قربانیاں دینے کے بعد دہشت گردی کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ فوجیوں اور شہریوں سمیت ہزاروں پاکستانیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے آج (پیر) رات اسلام آباد میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ سترہ سال بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آئی ہے بد قسمتی سے آخری دورہ 2005 میں ہوا تھا جب پاکستان کو شدید انتہا پسندی اور دہشت گرد حملوں کا سامنا تھا۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے ساتھ پاکستان کے شاندار تعلقات ہیں اور کرکٹ ٹیم اہم عناصر میں سے ایک ہے۔وزیراعظم نے پاکستانی کرکٹ کی حمایت کرنے پر برطانوی ہائی کمشنر اور برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ہرانے پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکبا د دی۔ وزیراعظم نے ا س موقع پر اوول کے ہیرو فضل محمود اور لٹل ماسٹر کے نام سے معروف حنیف محمد سمیت پاکستانی کرکٹ لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کیا۔