Friday, 29 March 2024, 02:35:00 pm
وزیر خزانہ کو پی ڈی ایف ایل کے کارپوریٹ ڈھانچے پر بریفنگ
December 05, 2022

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ لمیٹڈ ( پی ڈی ایف ایل)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چوتھا اجلاس آج (پیر) فنانس ڈویژن میں ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق پاشا، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون و انصاف، سی ای او پی ڈی ایف ایل علی مہدی اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر خزانہ کو پی ڈی ایف ایل کے کارپوریٹ ڈھانچے اور اس کے موجودہ پورٹ فولیو کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ پی ڈی ایف ایل این پی پی ایم سی ایل کی ہولڈنگ کمپنی ہے جو آر ایل این جی پر مبنی دو پاور پلانٹس چلا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران ہولڈنگ کمپنی اور این پی پی ایم سی ایل کی متعلقہ مالی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے پی ڈی ایف ایل میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی اور ملک کی معاشی اور مالی بہتری کے لیے پی ڈی ایف ایل کی حقیقی صلاحیتوں کو تلاش کرنے اوران سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔