Friday, 29 March 2024, 06:14:15 pm
حسین شہیدسہروردی اورپطرس بخاری کی برسی
December 05, 2022

نامور سیاستدان حسین شہید سہروردی کی 59 ویں اور معروف مصنف پطرس بخاری کی 64 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

حسین شہید سہروردی بیسویں صدی کیلئے پہلے نصف نامور بنگالی سیاستدان تھے۔انہوں نے برٹش انڈیا میں بنگال کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں اور وہ پاکستان کے پانچویں وزیر اعظم تھے۔حسین شہید سہروردی نے 1963 میں آج کے روز لبنان میں وفات پائی۔جبکہ معروف ادیب اور براڈ کاسٹر پطرس بخاری 1898 میں پشاور میں پیدا ہوئے۔وہ 1958 میں آج کے دن اپنے سفارتی فرائض کی ادائیگی کے دوران وفات پا گئے اور اُنہیں نیو یارک کے VALHALLA قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔پطرس بخاری کو ملک کے دوسرے بڑے سویلین اعزاز ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔