جنوب مشرق ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان نے اقوام متحدہ کی شراکت داری سے خواتین کے تحفظ کے معاملے پر علاقائی منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے۔
مشترکہ بیان کے مطابق آسیان ریجنل پلان برائے خواتین کا اعلان نوم پن میں کمبوڈیا کی قیادت میں جاری تنظیم کے 40 ویں اور 41 ویں اجلاس میں کلیدی فیصلے کے طور پر کیا گیا۔کمبوڈیا کی اُمور خواتین کی وزیر ING KANTHA PHAVI نے کہا کہ یہ اعلان آسیان کے صنفی مساوات کے وژن کے حصول کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔