Friday, 29 March 2024, 02:06:23 am
گورنرپنجاب اوربلجیم کےسفیرکاسیلاب متاثرین کی امدادسمیت اہم امورپرتبادلہ خیال
October 05, 2022

بلجیم کے سفیرCharles Delogne نے آج لاہورمیں پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات کی۔

انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد اور دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پنجاب کے گورنر نے سیلاب متاثرین کےلئے بروقت خیمے فراہم کرنے پر  بلجیم کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس درجے کے باعث پاکستان اور بلجیم کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔