ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان روس پہنچے ہیں جہاں وہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کریںگے۔
ترکیہ کے صدارتی دفتر کے مطابق دونوں صدر علاقائی وبین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریںگے۔شام کے بحران اور روس اوریوکرین کے درمیان جاری جنگ کے مسائل حل کیئے جانے کا امکان ہے اوریوکرین کی اناج کی برآمد سے پابندی کا خاتمہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔