Friday, 29 March 2024, 03:35:57 am
سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنےکیلئے وفاقی ، صوبائی حکومتیں ملکر کام کر رہی ہیں، وزیراعظم
August 05, 2022

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔

جمعہ کو ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چٹھہ میں سیلاب سے متاثرہ افراد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ ان کے مکان کی تعمیر اور ان کی فصلوں کا معاوضے کے حوالے سے ترجیح دی جائےگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور صوبائی حکام فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے مشترکہ سروے کریں گے تاکہ حکومت شفاف طریقے سے معاوضہ ادا کر سکے۔