Friday, 19 April 2024, 08:13:10 am
مظلوم کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کے لیےاسلام آبادمیں یوم استحصال ریلی
August 05, 2022

مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کے سلسلے میں شاہراہ دستور پر دفتر خارجہ اسلام آباد سے ایک ریلی نکالی گئی۔ارکان پارلیمنٹ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ریلی میں شرکت کی۔ ڈی چوک میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کی وابستگی لازوال ہے جو کبھی بھی داخلی صورتحال سے متاثر نہیں ہوگی۔امور کشمیر کے مشیر قمر زمان کائرہ نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارتی مظالم برداشت کررہے ہیں اور انہوں نے ایک لاکھ سے زائد انسانی زندگیوں کی قربانیاں دیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہا ر کیا کہ بھارت متنازعہ خطے کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔