Thursday, 25 April 2024, 08:10:55 pm
کشمیری ہمیشہ 5اگست کویوم استحصال،یوم سوگ اور یوم سیاہ کےطورپرمنائیں گے:حر یت کانفرنس
August 05, 2022

کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج یوم استحصال منا کر دنیا کو یہ پیغام دیں کہ کشمیری جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضہ کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے۔کل جماعتی حر یت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے سری نگر کی سنٹرل جیل سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ5 اگست کا دن کشمیر کی جدید تاریخ کا ایک افسوسناک اور سیاہ ترین دن ہے اور کشمیری ہمیشہ اسے یوم استحصال یوم سوگ اور یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔