Saturday, 20 April 2024, 05:32:25 am
جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کا چین سے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور
August 05, 2022

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ نے چین سے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے جس نے تائیوان کی حدود کے قریب بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔Phnom Penhمیں ایک مشترکہ بیان میں آسیان کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ صورتحال کے نتیجے میں بڑی طاقتوں کے درمیان خطرناک ٹکرائو کھلی جنگ اور غیر متوقع نتائج کا خطرہ ہے۔دوسری طرف امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے آسیان کے وزرائے خارجہ سے ایک ملاقات کے بعد کہا کہ امریکا نے حالیہ ایام کے دوران امن و استحکام کیلئے چین کے ساتھ حکومتی سطح پر رابطہ کیا ہے۔چین کے وزیر خارجہWang Yi نے آسیان کانفرنس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی اشتعال انگیزی نے ایک خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔