Friday, 19 April 2024, 04:26:29 pm
جموں و کشمیر سےمتعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدرآمد کیا جائے:اوآئی سی
August 05, 2022

اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ جموں و کشمیر سےمتعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدرآمد کیا جائے۔

او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے آج جاری ہونےوالی ایک پریس ریلیز کے مطابق پانچ اگست کو بھارت کی جانب سے اس کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کئے گئے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کو تین سال مکمل ہوگئے ہیں جس کے بعدغیرقانونی طور پر آبادیاتی تناسب میں تبدیلی سمیت اضافی غیرقانونی اقدامات بھی کئے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے غیرقانونی اقدامات نہ تو جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل کرسکتے ہیں اور نہ ہی کشمیری عوام کے جائز حق خودارادیت کو متاثر کرسکتے ہیں۔

 جنرل سیکرٹریٹ نے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لئے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔