Tuesday, 23 April 2024, 10:32:56 pm
حکومت کےدانشمندانہ فیصلوں کےباعث معاشی اشاریےاب مثبت ہیں:وزیرخزانہ
August 05, 2022

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کے دانشمندانہ فیصلوں کے باعث معاشی اشاریے اب مثبت ہیں۔

 آج کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درآمدات پر قابو پانے اور برآمدات بڑھانے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ معیشت مستحکم ہو۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی بھاری قیمت چکائی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس تیل و گیس کی سبسڈی ہٹانے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔

 وزیرخزانہ نے کہا کہ قومی معیشت کے استحکام کےلئے ٹیکس بیس بڑھانے کے حوالے سے نئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ قرضہ پروگرام کے احیا کےلئے آئی ایم ایف کے مثبت ردعمل کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔