چین امریکی کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے خلاف جوابی کارروائی کے طورپر امریکہ کے اعلیٰ سطح کے عسکری کمانڈرزکے ساتھ اور موسمیاتی تبدیلی پر مذاکرات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون ختم کررہا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے جاری کیے گئے ایک بیان میں یہ بھی کہاکہ وہ واشنگٹن کے ساتھ سرحد کے اطراف منشیات کی روک تھام اور غیرملکی تارکین وطن کی واپسی پر بھی تعاون ختم کررہا ہےچین نے فوجی سیکورٹی کے سمندری طریقہ کار پرطے شدہ دوطرفہ ملاقات بھی منسوخ کردی ہے۔