Friday, 26 April 2024, 02:01:23 am
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا یمن میں جنگ بندی میں مزید دو ماہ توسیع کا خیرمقدم
August 05, 2022

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں جنگ بندی میں مزید دو ماہ توسیع کا خیرمقدم کیا ہے اور تمام فریقوں پرزور دیا ہے کہ اسے پائیدار جنگ بندی میں تبدیل کرنے کیلئے مذاکرات شروع کئے جائیں۔ ایک بیان میں کونسل کے اراکین نے حوثیوں پرزور دیا ہے کہ وہ مزید لچک کا مظاہرہ کریں اور شہر کے اندر اورنواح میں شاہراہوں کو کھول دیں جوکہ سات سال سے محاصرے میں ہے۔