Wednesday, 24 April 2024, 12:31:30 pm
اتحادی حکومت ملک کواقتصادی اوردیگر بحرانوں سے نکالے گی:طاہرہ اورنگزیب
May 05, 2022

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما طاہرہ اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر قیادت اتحادی حکومت ملک کو اقتصادی اور دوسرے بحرانوں سے نکال لے گی۔ ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے تمام محاذوں پر بڑے چیلنج چھوڑے ہیں لیکن ہم نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کاعزم کررکھا ہے۔ طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ مخلوط حکومت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات بھی کرے گی۔