Monday, 02 December 2024, 01:26:03 am
 
حریت کانفرنس کا 6 نومبر کو مقبوضہ کشمیر میں یوم شہداء منانے کا مطالبہ
November 04, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں چھ نومبر کو     یوم شہداء منانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری کئے گئے ایک بیان میں نومبر 1947 میں جموں کے قتل عام کو انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ قرار دیا ہے۔

ادھر آج سے شروع ہونے والے کشمیر اسمبلی کے پانچ روزہ اجلاس کے پیش نظر پورے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

قابض حکام نے علاقے میں بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات کردی ، بڑے پیمانے پرچوکیاں قائم کردیں اور تلاشی کی بڑے پیمانے پر کارروائیوں کے دوران متعدد بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔