Saturday, 20 April 2024, 04:31:16 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کی متعلقہ حکام کو صحت عام کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت
October 04, 2022

پنجاب کے وزیر اعلی چودھری پرویز الہی نے متعلقہ حکام کو صحت عامہ کے منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے رواں ماہ کے دوران ہی لاہور کے گنگارام ہسپتال میں زچہ بچہ مرکز مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جناح ہسپتال لاہور میں 256 بستروں پر مشتمل ٹراما اور ایمر جنسی بلاک جلد فعال ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ کو پانچ سو بستروں پر مشتمل ٹیچنگ ہسپتال میں جبکہ ڈی ایچ کیو ساہیوال کو 773 بستروں پر مشتمل ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔