Wednesday, 24 April 2024, 06:00:23 pm
کاروباری برادری ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہے:گورنرپنجاب
October 04, 2022

پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ کاروباری برادری ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آج لاہور میں تاجروں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل اور سیاسی استحکام ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔