Thursday, 25 April 2024, 06:25:58 am
ایکواڈور:مسلح قیدیوں کے درمیان جھڑپ میں15افراد ہلاک،بیس زخمی
October 04, 2022

ایکواڈور میں بندوقوں اور چاقووں سے مسلح قیدیوں کے درمیان ایک جھڑپ میں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام نے اس جھڑپ کو منشیات کے قومی اور بین الاقوامی سمگلر گروپوں سے منسلک کیا ہے جنہوں نے ملک کی جیلوں کو قتل گاہوں میں تبدیل کردیا ہے کیونکہ یہ گروپ اختیارات اور منشیات کی تقسیم کے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں۔