Thursday, 25 April 2024, 08:52:24 pm
صدرمملکت اور وزیراعظم کی دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر ویٹ لفٹر نوح دستگیربٹ کو مبارکباد
August 04, 2022

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر ویٹ لفٹر نوح دستگیربٹ کو مبارکباد دی ہے۔

 آج ایک بیان میں صدر نے کہا کہ نوح دستگیر نے طلائی تمغہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے دولت مشترکہ کھیلوں میں ملک کےلئے طلائی تمغہ جیتنے پر پاکستانی ویٹ لفٹر کو سراہا۔

وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب نےبھی ویٹ لفٹرکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو نوح دستگیر کی اس شاندار کامیابی پر فخر ہے ۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ عالمی سطح پر ملک کے لئے مزید اعزازات حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔