Friday, 29 March 2024, 01:17:18 am
ماہر تعلیم، صحافی اور شاعر مولانا محمد علی جوہر کی برسی
January 04, 2023

آج قومی سیاسی رہنما ، ماہر تعلیم، صحافی اور شاعر مولانا محمد علی جوہر کی برسی بدھ کو منائی  گئی۔ وہ دس دسمبر 1878 کو پیدا ہوئے۔ مولانا محمد علی جوہرمسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن پاکستان کے زبر دست حامی تھے انہوں نے تحریک خلافت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 1911 میں کلکتہ سے ہفتہ وار انگریزی اخبار کا مریڈ اور 1913 میں دلی سے ہفتہ وار اردو اخبار ہمدرد کا اجرا کیا۔ وہ 1931 میں آج کے دن لندن میں انتقال کر گئے اور ان کی وصیت کے مطابق انہیں بیت المقدس میں دفن کیا گیا۔