Friday, 03 February 2023, 05:24:49 am
امریکہ نے ٹی ٹی پی اورالقاعدہ کے چارعسکریت پسندوں کوعالمی دہشتگردقراردے دیا
December 03, 2022

امریکہ نے تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے چار عسکریت پسندوں کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

اِس فہرست میں ٹی ٹی پی کا نائب امیر قاری امجد بھی شامل ہے جو صوبہ خیبر پختونخوا میں کارروائیوں اور جنگجوئوں کا نگران ہے۔فہرست میں شامل دوسرے دہشت گردوں میں القاعدہ کے سینئر ارکان اسامہ محمود، عاطف یحییٰ غوری اور محمد معروف شامل ہیں۔امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے واشنگٹن میں ایک بیان میں امریکہ کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ دہشت گرد گروہ افغانستان کو عالمی دہشت گردی کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہ کر سکیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.